شفقنا اردو: کیتھولک مسیحیوں کے مذہبی پیشوا پوپ لیو نے عالمی رہنماؤں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا ’چند ظالم حکمرانوں‘ کے ہاتھوں تباہی کا شکار ہے اور جنگوں پر اربوں ڈالر خرچ کیے جا رہے ہیں۔
کیمیرون کے دورے کے دوران اپنے خطاب میں پوپ لیو نے کہا کہ جنگ کے علمبردار یہ دکھاوا کرتے ہیں کہ انہیں معلوم نہیں کہ تباہی میں صرف ایک لمحہ لگتا ہے، لیکن تعمیر نو کے لیے اکثر پوری زندگی بھی کم پڑ جاتی ہے۔
پوپ لیو نے مزید کہا کہ اربوں ڈالر قتل و غارت اور تباہی پر خرچ ہو رہے ہیں جبکہ صحت، تعلیم اور بحالی کے لیے درکار وسائل کہیں نظر نہیں آتے۔