ایسپرن بڑی آنت کے کینسر سے نہیں بچاتی: تحقیق

شفقنا صحت: ماضی میں ہوئے ایک مطالعے پر کیے گئے نئے تجزیے میں انکشاف کیا گیا ہے کہ روزانہ کم مقدار میں اسپرین لینے سے بڑی آنت کے کینسر (کولوریکٹل کینسر) کے خطرے میں نمایاں کمی تو نہیں آتی،لیکن دماغ کے اندر یا اس کے آس پاس خون بہنے (بلیڈنگ) کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔

محققین کے مطابق اسپرین کا روزانہ استعمال پہلے 15 سالوں میں کولوریکٹل کینسر سے بچاؤ میں خاص مددگار ثابت نہیں ہوتا، اگرچہ طویل مدت میں کچھ حفاظتی فوائد ممکن ہو سکتے ہیں۔

تاہم، محققین نے واضح کیا کہ طویل مدتی نتائج کے بارے میں انہیں مکمل اعتماد نہیں ہے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ روزانہ اسپرین کا استعمال ابتدائی عرصے میں کولوریکٹل کینسر سے ہونے والی اموات میں اضافہ کر سکتا ہے لیکن 15 سال کے بعد یہ اموات کم کرنے میں مددگار ہو سکتا ہے۔البتہ محققین نے ان نتائج پر بھی عدم اعتماد کا اظہار کیا۔

Share This Article

تازه ترین