ہم جنگ کے خواہاں نہیں، لیکن اس سے ڈرتے بھی نہیں، عزت کو خطرہ لاحق ہوا تو ہم لڑیں گے: چیف جسٹس ایران

شفقنا اردو: یران کی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس غلام حسین محسنی نے کہا ہے کہ ایران نے امریکا کے ساتھ کبھی مذاکرات کی میز نہیں چھوڑی ، ہم جنگ کے خواہاں نہیں، لیکن اس سے ڈرتے بھی نہیں۔

ایرانی سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق چیف جسٹس غلام حسین محسنی نے کہا کہ اگر ہماری عزت کو خطرہ لاحق ہوا تو ہم اپنی عزت کے لیے لڑیں گے، یہ ہماری قوم کا پختہ مؤقف ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ ایران نے ہمیشہ مذاکرات کا خیرمقدم کیا ہے، مگر سفارت کاری منطق اور عقل پر مبنی ہوتی ہے۔ ہم کسی قسم کا جبر قبول نہیں کریں گے۔ جو دشمن جارحیت اور دھمکیوں کے ذریعے اپنے مقاصد حاصل نہ کر سکا، وہ مذاکرات کی میز پر بھی حکم چلانے یا مطالبات مسلط کرنے کا حق نہیں رکھتا۔”

چیف جسٹس نے یہ بھی کہا کہ ایران امریکا کے خلاف قانونی کارروائی کرے گا۔ ہم جنگی جرائم کے مرتکب افراد کا تعاقب کریں گے، انہیں سزا دلائیں گے اور ان سے معاوضہ حاصل کریں گے۔

Share This Article

تازه ترین