امریکی سفارتخانےکی متحدہ عرب امارات میں اپنےشہریوں کو احتیاط کی ہدایت
امریکی سفارتخانے نے ایرانی حملے کے بعدمتحدہ عرب امارات میں اپنے شہریوں کو احتیاط کی ہدایت کر دی۔
امریکی سفارتخانے نے کہا کہ غیر ضروری امریکی عملہ منتقل کردیا گیا ہے، ابوظبی اور دبئی سے ویزا سروسز عارضی طور پر معطل کر دی گئی۔
سعودی ولی عہد کا اماراتی صدر سے ٹیلیفونک رابطہ، ایران کے بلاجواز حملے کی مذمت
سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے متحدہ عرب امارات کے صدر سے ٹیلی فونک رابطہ کرتے ہوئے ایران کے بلاجواز حملے کی مذمت کی۔
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زاید النہیان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔
سعودی وعلی عہد نے یو اے ای کو نشانہ بنانے والے بلاجواز ایرانی حملوں کی شدید مذمت کی۔
اس کے علاوہ سعودی ولی عہد نے یو اے ای کی سلامتی اور استحکام کے دفاع میں ریاض کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔
پاکستان کی کوششوں کے باعث امریکا سے بات چیت میں پیش رفت ہو رہی ہے: ایرانی وزیر خارجہ
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز میں پیش آنے والے واقعات سے یہ بات واضح ہو گئی ہے کہ سیاسی بحران کا کوئی فوجی حل موجود نہیں ہے۔
عباس عراقچی نے ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی کوششوں کے باعث امریکا سے بات چیت میں پیش رفت ہو رہی ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ اس دوران امریکا کو اپنا برا چاہنے والوں سے محتاط رہنا چاہیے جو امریکا کو پھر سے دلدل میں گھسیٹنا چاہتے ہیں۔ اسی طرح متحدہ عرب امارات کو بھی محتاط رہنا چاہیے۔
ان کا کہان تھا کہ امریکا کا پروجیکٹ فریڈم، دراصل پراجیکٹ ڈیڈ لاک ہے۔
آبنائے ہرمز کو ایک ٹوئٹ سے بند یا کھولا نہیں جاتا: ترجمان ایرانی نیشنل سکیورٹی کا ٹرمپ کو جواب
ترجمان ایرانی نیشنل سکیورٹی ابراہیم رضائی کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز کو ایک ٹوئٹ سے بند یا کھولا نہیں جاتا۔
ابراہیم رضائی نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ آبنائے ہرمز کھولنے کا راستہ یا تو شکست تسلیم کرنا ہے یاکسی معاہدے پر پہنچنا ہے۔
ترجمان ایرانی نیشنل سکیورٹی نے مزید کہا کہ آبنائے ہرمزکھولنےکا راستہ آبنائے ہرمزپرایران کی خود مختاری اوربالادستی کو ماننا ہے۔