شفقنا اردو: ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے واضح کیاکہ ہماری توجہ جنگ کےخاتمے پر ہے، ایران امریکا کیساتھ بداعتمادی اور شکوک کے ماحول میں مذاکرات کر رہا ہے، ماضی کے تجربات کی بنیاد پر پیچیدہ اور بے نتیجہ معاملات پر وقت ضائع نہیں کریں گے۔
انہوں نےکہاگزشتہ سال جون اور 28 فروری کو امریکاکی بلااشتعال کارروائیاں فراموش نہیں کی جا سکتیں، ایران سفارتی عمل میں ہر مرحلے پر انتہائی چوکنا رہےگا، امریکا سنجیدہ ہے تو موقع سے فائدہ اٹھائے اور نیک نیتی دکھائے، جنگ امریکا کا اپنا انتخاب تھی جس کے اثرات دنیا میں محسوس کیے جا رہے ہیں، عالمی برادری امریکا کو اس جنگ کے نتائج کا ذمہ دار ٹھہرائےگی۔