شفقنا اردو: چین نے پاکستان سے ایران اور امریکا کے درمیان ثالثی کی کوششیں مزید تیز کرنے کی اپیل کی ہے۔
وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے چینی وزیر خارجہ وانگ ای کی ٹیلی فون پر گفتگو ہوئی۔
چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان آبنائے ہرمز کھولنے سے متعلق مسائل کے حل میں کردار ادا کرے۔
چینی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ امید ہے پاکستان اعتماد کے ساتھ اپنی کوششیں جاری رکھے گا اور خطے میں جلد امن کی بحالی میں کردار ادا کرے گا۔