ایران نے آبنائے ہرمز میں بحری سرگرمیوں کو منظم کرنے کیلئے نیا میکینزم تیار کرلیا

شفقنااردو: ایران نے آبنائے ہرمز میں بحری سرگرمیوں کو منظم کرنے کے لیے نیا میکینزم تیار کرلیا ہے جسےجلد پیش کیا جائے گا۔

ایرانی پارلیمنٹ کے نیشنل سکیورٹی کمیشن کے سربراہ ابراہیم عزیزی نےکہا کہ آبنائے ہرمز میں ایران کے متعین کردہ روٹ پر ٹریفک کنٹرول کرنے کے لیے پیشہ وارانہ نظام تیار کیا ہے جس کا جلد اعلان کردیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس میکینزم سے ایران کے ساتھ تعاون کرنے والے تجارتی جہاز مستفید ہوں گے، میکانزم کے تحت خصوصی خدمات کی فیس لی جائے گی اور یہ راستہ نام نہاد ‘فریڈم پروجیکٹ ‘ آپریٹرز کے لیے بند رہے گا۔

Share This Article