عرب امارات کے براکہ ایٹمی پلانٹ پر ڈرون حملہ

شفقنا اردو: ابوظبی کے نیوکلیئر پاور پلانٹ کے باہر ڈرون حملہ سے آگ بھڑک اٹھی۔

ابوظبی حکام کے مطابق ڈرون حملے سے سعودی بارڈر کے قریب الظفرہ میں قائم پلانٹ کے جنریٹر میں آگ لگی جس  پر قابو پالیا گیا، واقعے میں کوئی جانی نقصان رپورٹ نہیں ہوا۔

حکام کے مطابق  ریڈیولوجیکل سیفٹی لیول مکمل محفوظ قرار دے دیے گئے اور  براکہ پلانٹ کے تمام یونٹس معمول کے مطابق فعال ہیں۔

براکہ پلانٹ عرب امارات کی 25 فیصد بجلی پیدا کرتا ہے،  پلانٹ 5.6 گیگاواٹ بجلی بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

Share This Article

تازه ترین