31 مئی کو طلوع ہونے والا مکمل چاند خاص کیوں ہوگا؟

شفقنا اردو: 31 مئی 2026 کافی خاص دن ہوگا کیونکہ اس موقع پر ایک مہینے کے دوران دوسری بار مکمل چاند آسمان پر جگمگاتا نظر آئے گا۔

مئی کا پہلا مکمل چاند یکم مئی کو آسمان پر طلوع ہوا تھا اور اب ایسا 31 مئی کو ہوگا۔

جس مہینے میں 2 مکمل چاند دیکھنے میں آتے ہیں، تو دوسرے چاند کو بلیو مون کہا جاتا ہے۔خیال رہے کہ بلیو مون سے مراد یہ نہیں کہ چاند کا رنگ نیلگوں مائل ہو جائے گا بلکہ انگریزی مہینے میں دوسری بار دکھائی دینے والے چودھویں کے چاند کو بلیو مون کہا جاتا ہے۔

ایک خاص بات یہ ہے کہ اس بلیو مون کی وجہ سے 2026 کے دوران 12 کی بجائے 13 مکمل چاند نظر آئیں گے۔

بلیو مون کی اصطلاح استعمال کرنے کی وجہ بھی کافی دلچسپ ہے۔

1940 کی دہائی میں ایک فرد جیمز ہیوگ پریوٹ نے ایک جریدے میں اسے غلطی سے استعمال کیا اور پھر یہ عام ہوگیا۔

Share This Article

تازه ترین