شفقنا اردو: ایرانی رکن پارلیمنٹ نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز ایران اور عمان کے علاقائی پانیوں کے درمیان واقع ہے، اس آبی گزرگاہ کے بارے میں کسی دوسرے ملک کو فیصلے کرنےکی اجازت نہیں دی جائےگی۔
ایرانی پارلیمنٹ کے پریزائیڈنگ بورڈ کے رکن علی رضا سلیمی نے کہا ہےکہ پارلیمنٹ میں جلد ایسے بل پرووٹنگ ہوگی جو ہرمزکے انتظام میں ایران کےاختیار سے متعلق ہے، منصوبے سے متعلق تمام تفصیلات کوپارلیمنٹ کی منظوری کے بعد حتمی شکل دی جائےگی۔
علی رضا سلیمی کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ اور دیگر لوگ کہتے ہیں کہ آبنائے ہرمز کو کھلا رہنا چاہیے، یہ معاملہ ہم سے متعلق ہے اور ہم انہیں اس بارےمیں فیصلہ کرنےکی اجازت نہیں دیں گے، ہرمزکےانتظام سے متعلق فیصلے عارضی یا وقتی نوعیت کےنہیں بلکہ حتمی اور مستقل ہیں۔