ایرانی پاسداران انقلاب کا امریکی ملکیت کے کمرشل بحری جہاز کو کروز میزائل سے نشانہ بنانے کا دعویٰ

شفقنا اردو: ایرانی پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کی نیوی نے عراقی سمندری حدود کے قریب امریکا اور اسرائیل سے تعلق رکھنے والے جہاز پر کروز میزائل سے حملہ کیا۔

پاسداران انقلاب کے مطابق امریکی ملکیت کے حامل، پاناما کے پرچم تلے چلنے والے بحری جہاز MSC Sariska کو کروز میزائل سے نشانہ بنایا گیا۔

پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ حملے سے جہاز پر دھماکا ہوا ، آیندہ کسی بھی حملے کا فیصلہ کن جواب دیں گے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق پاسداران انقلاب کی یہ کارروائی عمان کے قریب ایک ایرانی جہاز پر حملے کے ردِعمل میں کی گئی۔

اس سے قبل خلیج میں ایک کارگو جہاز کو ام القصر سے تقریباً 74 کلومیٹر جنوب مشرق میں ایک پروجیکٹائل سے نشانہ بنائے جانے کی خبر سامنے آئی تھی ۔

تاہم یونائیٹڈ کنگڈم میری ٹائم ٹریڈ آپریشن نے تاحال اس بات کی تصدیق نہیں کی کہ نشانہ بننے والا جہاز کون سا تھا۔

Share This Article

تازه ترین