شفقنا اردو: پاکستان میں ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نےکہاکہ وہ مذاکرات کیلئے تیار ہیں لیکن ایرانی مفادات کا خیال رکھا جائے، انہوں نے کہا ایران امریکا اور مغرب کے سامنے کبھی نہیں جھکے گا ، ان کی خام خیالی تھی کہ وہ ہمیں مذاکرات میں مشغول کرکے حزب اللہ کیخلاف کارروائیاں کریں گے۔ ایرانی سفیر بولے امریکی صدر کہتے ہیں ایران یورینیم بھی افزودہ نہیں کرسکتا، ایٹمی ہتھیاروں اور پُرامن مقاصد کیلئے یورینیم افزودہ کرنا الگ ہے۔
ایرانی سفیر نےکہا فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے مذاکرات کے حوالے سے بہترین کام کیا، پاکستانی عوام کا سپورٹ کرنے پر تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔