آیت اللہ العظمیٰ حضرت سید علی سیستانی کا آیت اللہ اسحاق الفیاض کے انتقال پر تعزیتی پیغام

شفقنا اردو:  شیعہ مسلمانوں کے رہبر اعلیٰ حضرت آیت اللہ سید علی سیستانی نے آیت اللہ محمد اسحاق الفیاض کے انتقال پر تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔

شفقنا کے مطابق حضرت آیت اللہ سید علی سیستانی کے تعزیتی پیغام کامتن ذیل میں ہے۔

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ

بے حد افسوس اور رنج کے ساتھ مجھے نیک سیرت عالم اور دینی مرجع، آیت اللہ شیخ محمد اسحاق الفیاض (رحمہ اللہ) کے انتقال کی خبر موصول ہوئی۔

مرحوم عالم حالیہ دہائیوں میں حوزہ علمیہ نجف کے نمایاں اور ممتاز شخصیات میں سے تھے۔ انہوں نے علم اور اہلِ علم کی خدمت میں اپنی مخلصانہ کوششوں، تدریس، تحریر اور دیگر دینی سرگرمیوں کے ذریعے وسیع احترام اور پہچان حاصل کی۔ لہٰذا ان کا انتقال ایک عظیم اور ناقابلِ تلافی نقصان ہے، اور ان کی جدائی سے پیدا ہونے والا خلا بہت بڑا ہے، جس کا پر ہونا صرف خداوندِ متعال کے فضل و کرم سے ہی ممکن ہے۔

میں اس عظیم سانحے پر امام مہدی (عج) کی خدمت میں، دینی مدارس کے علماء، مرحوم کے اہلِ خانہ اور تمام مومنین کے لیے تعزیت پیش کرتا ہوں اور اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا ہوں کہ وہ مرحوم کے درجات بلند فرمائے، انہیں جنت کے اعلیٰ درجات میں جگہ عطا کرے، انہیں حضرت محمد ﷺ اور ان کی پاک و معصوم آل کے ساتھ محشور فرمائے، اور ان کے پسماندگان کو صبر، سکون اور اطمینان عط کرے۔ ( آمین)

ولا حول ولا قوة إلا بالله العلي العظيم

Share This Article

تازه ترین