شفقنا اردو: امریکی حملوں کے جواب میں ایرانی فوج نے بحرین میں امریکی ففتھ فلیٹ پر ڈرون حملہ کیا ہے۔
ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق ایرانی فوج نے بحرین میں امریکی ففتھ فلیٹ کو ڈرونز سے نشانہ بنایا، جنوبی ایران میں امریکی حملوں کے جواب میں ایرانی فوج نے کارروائی کی۔
پاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ خلیج فارس کی فضائی حدود میں داخل ہونے والے ایف 16 طیارے پر میزائل سے حملہ کیا گیا۔
روسی خبرایجنسی کے مطابق پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ میزائل فائرکیے جانے پر ایف 16 طیارہ بھاگنے پرمجبور ہوگیا۔
ایرانی پاسداران انقلاب نے کہاکہ میزائل اور ڈرون آپریشن کا پہلا مرحلہ مکمل ہوچکا۔امریکا آبنائے ہرمز کو غیر محفوظ بنانا چاہتا ہے تو ایران خطے کو گستاخ کیلئے جہنم بنا دے گا۔