امریکہ ایران معاہدے پر الیکٹرانک دستخط کل ہوں گے: وزارت خارجہ پاکستان

شفقنااردو: پاکستان کی وزارت خارجہ نے ہفتے کو اپنے ایکس بیان میں کہا ہے کہ امریکہ ایران امن معاہدے پر الیکٹرانک دستخط کی تقریب کل ہو گی۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے آج سعودی عرب کے وزیر خارجہ، شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلیفون پر بات چیت کی۔

’دونوں رہنماؤں نے امریکہ اور ایران کے درمیان جاری مذاکرات کے آخری مرحلے کا خیرمقدم کیا، جس کی الیکٹرانک دستخطی کل ہو گی، اور امید ظاہر کی کہ یہ اہم پیش رفت خطے میں پائیدار امن اور استحکام میں مدد دے گی۔‘

سعودی وزیر خارجہ نے پورے عمل کے دوران پاکستان کی مسلسل اور مؤثر ثالثی اور مذاکرات کی حمایت کو سراہا۔

اس سے قبل وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے ہفتے کو ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں کہا تھا کہ امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ پہلے سے کہیں زیادہ قریب ہیں اور امکان ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں اسے حتمی شکل دے دی جائے گی۔

ان کے مطابق معاہدے کے بعد الیکٹرانک دستخط کیے جائیں گے جبکہ اگلے ہفتے تکنیکی سطح کے مذاکرات بھی متوقع ہیں۔

وزیراعظم نے مذاکراتی عمل میں تعاون پر امریکہ، ایران اور خطے کے برادر ممالک کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ تاریخی معاہدہ خطے میں پائیدار امن کی بنیاد ثابت ہوگا۔

ان کی اس ایکس پوسٹ کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی اپنے ٹروتھ سوشل اکاؤنٹ پر پوسٹ کیا ہے۔

ہفتے کو ہی وزارت خارجہ پاکستان کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے آج سوئٹزرلینڈ کے وزیر خارجہ اگنازیو کاسِس سے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔

امریکی حملوں کے بعد ایران کا آبنائے ہرمز بند کرنے اور جوابی حملوں کا اعلان
دونوں رہنماؤں نے امریکہ اور ایران کے درمیان مفاہمت کی جانب ہونے والی حوصلہ افزا پیش رفت کا خیرمقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ جاری سفارتی کوششیں خطے میں امن اور استحکام کے فروغ میں مددگار ثابت ہوں گی۔ دونوں وزرائے خارجہ نے باہمی رابطے برقرار رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔

سوئٹزرلینڈ نے اس سے قبل امریکہ اور ایران کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کی میزبانی کی تجویز پیش کی تھی۔

گذشتہ روز کچھ میڈیا اداروں نے رپورٹ کیا تھا کہ اسحاق ڈار آج جنیوا جائیں گے تاہم پاکستان کے دفتر خارجہ نے ان اطلاعات کی تردید کر دی تھی۔

Share This Article

تازه ترین