امریکا اور ایران معاہدے میں 300 ارب ڈالر کا نجی سرمایہ کاری فنڈ شامل: خبرایجنسی

شفقنا اردو: غیر ملکی خبرایجنسی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکا اور ایران معاہدے میں 300 ارب ڈالر کانجی سرمایہ کاری فنڈ شامل ہے۔

خبرایجنسی کے مطابق  فنڈ کا مقصد ایران میں توانائی، لاجسٹکس، مینوفیکچرنگ کے شعبوں میں سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے۔

خبرایجنسی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ 150 ارب ڈالر سے زائد سرمایہ کاری کی یقین دہانی پہلےہی ہوچکی ہے، معاہدے کے بعد ایران کو تیل کی فروخت اور برآمدات بحال کرنے کی اجازت ملنے کا امکان ہے۔

خبرایجنسی کے ذرائع کے مطابق  ایران تیل اور ایندھن کی فروخت فوری بحال کر سکے گا۔

امریکی امریکی اہلکار کا کہنا ہے کہ  پابندیوں میں رعایت بینکاری، ٹرانسپورٹ اور انشورنس خدمات پر بھی لاگو ہوگی، سہولت ایران کی معاہدے کی شرائط پرعمل درآمد سےمشروط ہوگی

Share This Article

تازه ترین