شفقنا اردو: کیا چیز کسی شہر کو خوبصورت بناتی ہے؟ کچھ افراد کے مطابق قابل دید مناظر، سرسبز مقامات جبکہ متعدد کے خیال میں پیدل چلنے کے لیے بہترین گلیاں، دنگ کر دینے والی عمارات یا تعمیراتی انداز وغیرہ اہم ہوتے ہیں۔
حقیقت تو یہ ہے کہ ہر شہر کی خوبصورتی منفرد ہوتی ہے۔
حال ہی میں ٹائم آؤٹ نے 2026 میں دنیا کے خوبصورت ترین شہروں کی فہرست مرتب کی۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ دنیا بھر کے ان شہروں کا انتخاب وہاں کے رہنے والوں کی رائے پر کیا گیا۔
24 ہزار سے زائد افراد سے پوچھا گیا تھا کہ کیا وہ اپنے شہروں کو خوبصورت قرار دیتے ہیں اور سب سے زیادہ جس شہر کے باسیوں نے اسے خوبصورت قرار دیا، وہ سرفہرست رہا۔
فہرست میں شامل 10 شہر درج ذیل ہیں۔
10۔ ریگا، لٹویا

یورپی ملک لٹویا کے دارالحکومت کے 65 فیصد رہائشیوں نے اسے خوبصورت قرار دیا۔
9۔ میڈیلن، کولمبیا

اس لاطینی امریکی ملک کا شہر اس فہرست میں 9 ویں نمبر پر رہا، جس کے 66 فیصد رہائشی اسے خوبصورت سمجھتے ہیں۔
8۔ پورٹو، پرتگال

یورپی ملک پرتگال کا یہ شہر 67 فیصد ووٹوں کے ساتھ اس فہرست میں 8 ویں نمبر پر رہا۔
7۔ اسٹاک ہوم، سویڈن

سویڈن کے دارالحکومت کے 68 فیصد رہنے والے اسے خوبصورت قرار دیتے ہیں۔
6۔ پیرس، فرانس

68 فیصد ووٹوں کے ساتھ پیرس دنیا کے خوبصورت ترین شہروں میں چھٹے نمبر کو اپنے نام کرنے میں کامیاب رہا۔
5۔ لزبن، پرتگال

پرتگال کے اس شہر کے 74 فیصد رہائشی اسے خوبصورت قرار دیتے ہیں۔
4۔ شکاگو، امریکا

یہ دنیا کے چند سرسبز شہروں میں سے ایک ہے اور وہاں کے 77 فیصد رہنے والے اسے خوبصورت قرار دیتے ہیں۔
3۔ سڈنی، آسٹریلیا

آسٹریلیا کا یہ شہر اپنی تعمیرات بالخصوص سڈنی اوپیرا ہاؤس کے لیے جانا جاتا ہے اور وہاں کے 78 فیصد رہائشی اسے خوبصورت مانتے ہیں۔
2۔ ایڈنبرگ، اسکاٹ لینڈ

اسکاٹ لینڈ کا دارالحکومت گھومنے کے لیے بہترین جگہ ہے اور وہاں کے 84 فیصد رہائشیوں کی نظر میں یہ خوبصورت ترین شہر ہے۔
1۔ کیپ ٹاؤن، جنوبی افریقا
