بسم الله الرحمن الرحیم
سید الشہداء حضرت ابا عبد اللہ الحسین(ع) کے ایّامِ سوگ کی مناسبت سے تعزیت و تسلیت پیش کرنے کے ساتھ ساتھ عظیم ایرانی قوم خصوصاً روضہ منورہ امام علی بن موسیٰ الرضا(ع) کے زائرین و مجاورین کی خدمت میں اطلاع دی جاتی ہے کہ آستان قدس رضوی زیارت کے سلسلے کو جاری رکھنے اور زائرین کو شائستہ خدمات فراہم کرنے کو اوّلین ترجیح دیتے ہوئے شہید رہبر اور ان کے معزز اہلخانہ کے دیگر شہداء کی تشییع و تدفین کے حوالے سے ضروری انتظامات کر چکا ہے ۔
تشییع و تدفین کے مراسم کو مدّ نظر رکھتے ہوئے زیارت کے عمل میں بعض انتظامی تبدیلی کی گئی ہیں ۔
اس بنا پر حرم امام رضا(ع) کے صحنوں میں زائرین کی آمد و رفت کا سلسلہ مسلسل اور بلا تعطل جاری رہے گا فقط حرم امام رضا(ع) کے مرکزی صحنوں اور رواقوں(ہالز) میں مؤرخہ8جولائی2026 بروز بدھ سے بتدریج آمد و رفت اور زیارت کی پابندیاں نافذ کی جائیں گی اور یہ پابندیاں تدفین ہونے تک جاری رہیں گی۔
لہذا حضرت امام علی رضا(ع) کے زائرین سے گزارش ہے کہ مشہد مقدس کے سفر کے لئے اس اہم نکتے کو مدّ نظر رکھیں اور تشییع و تدفین کے مراسم بہتر انداز میں انجام دینے کے سلسلے میں خادمین کے ساتھ تعاون فرمائیں، ہمیں یقین ہے کہ ہمیشہ کی طرح آپ زائرین و مجاورین صبر و حوصلے کے ساتھ حرم امام رضا(ع) کی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں گے تاکہ شہید رہبر معظم انقلاب اسلامی کی تشییع و تدفین کے مراسم بہتر انداز میں انجام دیئے جا سکیں۔
اہم الفاظ: آستان قدس رضوی، حرم امام رضا(ع)، تشییع و تدفین،جنازہ،مشہد،زائرین،مجاورین،شہید رہبر
مترجم: عمران حیدر
شفقنا اردو