مشہد مقدس میں مقیم افغان مذہبی انجمنوں کی جانب سے حرم امام رضا(ع) میں روایتی انداز میں عزاداری کا انعقاد

شفقنا اردو: آستان قدس رضوی کے ادارہ غیرملکی زائرین کی کاوشوں سے مشہد مقدس میں مقیم افغانستان کی مذہبی انجمنوں نے حرم امام رضا(ع) میں اپنے خاص روایتی انداز میں عزاداری کا انعقاد کیا ۔

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ محرم الحرام کے دوسرے عشرے کے دوران سید الشہداء حضرت ابا عبداللہ الحسین(ع) اور ان کے با وفا اصحاب کے سوگ میں مشہد مقدس میں مقیم افغانستان کی مذہبی انجمنوں کے پانچ ہزار افراد نے روایتی انداز میں عزاداری اور مجلس عزاء کا انعقاد کیا، واضح رہے کہ عزاداری کے یہ مراسم حرم امام رضا(ع) کے صحن کوثر میں منعقد کئے گئے ۔

قابل توجہ ہے کہ مسلسل تیسرے سال سے افغان عزاداروں کی جانب سے عزاداری کے یہ مراسم منعقد کئے جا رہے ہیں۔ افغان عزادار ان مراسم میں شرکت فرما کر اپنے مولا و آقا امام رضا(ع) کی بارگاہ میں تعزیت و تسلیت یش کرتے ہیں۔

عزاداری کے ان مراسم میں حجت الاسلام سید عبد اللہ حسینی نے خطاب فرمایا اور مھمد جواد حیدری، سید احسان حسینی، محمد براتی، محقق زادہ، سید عباس، احمد جاویدی، صادق حسینی ، علیرضا یوسفی اور سید رضا حسینی نے مرثیے اور مصائب خوانی کی ۔

حرم امام رضا(ع) کے ادارہ غیرملکی زائرین کے ڈائریکٹر جناب مہدی لسانی نے اس دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عزاداری کے ان مراسم کے انعقاد کی وجہ سے افغانستان کے مختلف شہروں مثلاً کابل، مزارشریف اور ہرات کے متعدد عزاداروں نے سید الشہداء کی عزاداری میں شرکت کی ہے ۔

واضح رہے کہ مجلس عزاء کے اختتام پر ان مخلص عزاداروں کو حرم امام رضا(ع) کی جانب سے عزاء کی شال اور ماتمی انجمنوں کو متبرک کتبے تحفے کے طور پر پیش کئے گئے ۔

اہم الفاظ: آستان قدس رضوی، حرم امام رضا(ع)، مجلس عزاء، صحن کوثر، افغان، عزادار، ماتمی انجمن،مزارشریف ، کابل، افغانستان

مترجم: عمران حیدر

شفقنااردو:

Share This Article

تازه ترین