شفقنا اردو:یمن کے حوثیوں نے خبردار کیا کہ سعودی بحری جہازوں کیلئے آبنائے باب المندب کو بند کردیا جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق حوثیوں نے سعودی عرب کو یمنی بندرگاہوں پر بحری ٹریفک پر عائد رکاوٹیں ختم کی ڈیڈلائن دی ہے، ساتھ ہی خبردار کیا کہ اگر رکاوٹیں نہ ہٹائی گئی تو سعودی بحری جہازوں کیلئے آبنائے باب المندب مکمل طور پر بند کردیا جائے گا۔