ایران کے شہید سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کا جسد خاکی ہیلی کاپٹر کے ذریعے قم شہر پہنچا دیا گیا

شفقنا اردو: ایران کے شہید سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی جسد خاکی ہیلی کاپٹر کے ذریعے قم شہر پہنچادی گئی ہے جہاں آج جلوس اور دعائیہ تقاریب ہوں گی۔

اس سے پہلے تہران میں نماز جنازہ ادا کی گئی جہاں روسی میڈیا کے مطابق آیت اللہ خامنہ ای کے جلوس جنازہ میں ایک کروڑ سے زائد افراد نے شرکت کی۔لوگوں کی تعداد اس قدر زیادہ تھی کہ خلا سے بھی ہجوم دیکھا جاسکتا تھا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق پیر کو تہران میں خامنہ ای اور اہل خانہ کے جلوس جنازہ میں مقامی اور غیر ملکی 1 کروڑ 20 لاکھ سے زائد افراد نے شرکت کی۔

جلوس جنازہ امام حسین اسکوائر ، انقلاب اسکوائر ، آزادی اسکوائر اور شہید لشگری ہائی وے سے ہوتا ہوا مہرآباد ائیرپورٹ پر 12 گھنٹے بعد ختم ہوا۔

شہید آیت اللہ علی خامنہ ای اور اہل خانہ کی میتیں 8 جولائی کو عراق کے شہروں نجف اور کربلا لے جا ئی جائیں گی ۔ 9 جولائی کو مشہد میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔

خبررساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق جلوس جنازہ قومی سطح پر الوادعیہ سے بڑھ کر تھا۔جلوس جنازہ بعد از جنگ مزاحمت کی علامت تھا اور اس میں لوگوں کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر موجود تھا۔

ماہرین کے حوالےسے رائٹرز کا کہنا ہے شرکا نےامریکا اور اسرائیل کو پیغام دیا کہ ایران کے حصے بخرے کرنے کی کوشش ناکام ہوگئی۔ایران اس جنگ میں محفوظ رہا ہے اور یہی بقا اور مزاحمت ایران کی مذاکراتی حکمت عملی کی بنیاد بنے گی۔

ماہرین کے مطابق اس جلوس جنازہ نے آبنائے ہرمز پر ایران کا اثر ورسوخ بڑھایا ہے اوراس قابل کیا ہےکہ نیوکلیئر پروگرام پر کوئی بھی ڈیل اس بات کو تسلیم کرنے سے جڑی ہو کہ اس آبنائے کو ایران کنٹرول کرتاہے۔

Share This Article

تازه ترین