شفقنا اردو: پاکستان مسلم لیگ ن خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ پاکستان میں موجود آزاد کشمیر اسمبلی کی نشستیں ختم نہیں ہوسکتیں۔
آزاد کشمیر انتخابات کے لیے مہاجرین کی نشست پر الیکشن مہم سے خطاب کرتے ہوئے سعد رفیق نے کہا کہ ن لیگ ایک پاپولر جماعت ہے، ایک اور جماعت بھی پاپولر ہے۔
انہوں نے کہا کہ بیٹھ کر بات چیت کی پیشکش کامطلب یہ نہیں کہ شہر بند کر دیے جائیں، بے شک برا لگے لیکن مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں۔
سعد رفیق کہاکہ کس نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کی نشستیں بڑھ سکتی ہیں مگر پاکستان میں کشمیریوں کی نشستیں ختم نہیں ہو سکتیں۔
انہوں نے کہا کہ جس جگہ ہم کھڑےہیں یہ کشمیریوں کا گڑھ ہے، ہم سکہ بند کشمیری ہیں مگر کچھ لوگ ہمیں کشمیری ماننے سے انکاری ہیں۔
رہنما ن لیگ نے کہا کہ کچھ لوگ پاکستان بننے کےساتھ اور کچھ بعد میں ہجرت کرکے آئے، پنجاب کے لوگوں نے ہم مہاجروں کو آنکھوں پر بٹھایا۔
سعد رفیق نے کہا کہ جو کہتے ہیں انتخابات کانتیجہ عوام کی توقع کے برعکس نکلتاہےتو یہ بھی غلط نہیں ہے۔
واضح رہے آزاد کشمیر اسمبلی کے انتخابات کے لیے ووٹنگ 27جولائی کو ہوگی۔