آئی ٹی ایف ماسٹرز ورلڈ ٹیم چیمپئن شپ میں پاکستان نے سلور میڈل جیت لیا

شفقنا کھیل: آئی ٹی ایف ماسٹرز ورلڈ ٹیم چیمپئن شپ میں پاکستان نے سلور میڈل جیت لیا۔

پرتگال میں آئی ٹی ایف ماسٹرز ورلڈ ٹیم چیمپئن شپ کے اوور 45 کا فائنل پاکستان اور ٹاپ سیڈ اسپین کے درمیان کھیلا گیا۔

سنگلز اور ڈبلز میں مقابلہ ایک ایک سے برابر ہونے کے بعد فیصلہ کن سنگل میں اسپین کے فرانسسکو مارٹینز بائنا نے پاکستان کےعقیل خان کو 6-4، 6-2 سے شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا۔

پاکستان نے امریکا، کینیڈا، میزبان پرتگال اور سویڈن کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔

چیمپئن شپ میں 30 سے زائد ممالک اور 300 سے زائد کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ماسٹر کپ میں میڈل جیتنے والا پاکستان ایشیا کا واحد ملک ہے۔

Share This Article

تازه ترین