شفقنا اردو:امریکا نے ایرانی پاسداران انقلاب سے مبینہ تعلقات کے الزام میں ترکیے کے بینک گولڈن گلوبل پر نئی پابندیاں عائد کردی ہیں۔
امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق یہ اقدام ایران کو عالمی سطح پر معاشی طور پر تنہا کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔
امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے کہا کہ مالیاتی اداروں کو یہ سمجھ لینا چاہیے کہ امریکا کی آپریشن اکنامک آؤٹ کاسٹ کے حوالے سے سنجیدگی کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکا مزید بینکوں پر پابندیاں عائد نہیں کرنا چاہتا تاہم یہ اس بات پر منحصر ہے کہ عالمی برادری کب ایرانی حکومت کی حمایت روکنے کے لیے اقدامات کرتی ہے۔