شفقنا اردو: برطانیہ نے سعودی عرب کی محدود مدت کیلئے دفاعی فضائی ری فیولنگ کی درخواست منظور کرلی۔
برطانوی وزیراعظم اینڈی برنہم کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی محدود مدت کیلئے دفاعی فضائی ری فیولنگ کی درخواست منظور کرلی ہے۔
برطانوی وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہمیں سعودی عرب کی جانب سے فوجی مدد کی درخواست موصول ہوئی تھی، وزیردفاع و وزیرخارجہ کے مشورے پر گزشتہ رات دفاعی فضائی ری فیولنگ کی درخواست منظور کی۔
ان کا کہنا تھا کہ دفاعی فضائی ری فیولنگ کا اقدام خطے میں مجموعی استحکام لانے میں مددگار ثابت ہوگا۔
برطانوی وزیر اعظم نے کہا کہ یقیناً سعودی عرب کو حملوں کا سامنا ہے، ہمیں ان راستوں کو کھلا رکھنا ہوگا،اسی لیے سعودی عرب کی درخواست منظور کی۔