شفقنا اردو: امریکی استثنیٰ ملنے کے بعد ایرانی ائیرلائنز نے اتوار کے روز عراق کے شہر نجف کے لیے اپنی پروازیں بحال کر دی ہیں۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق امریکا کی جانب سے عراق کو دی گئی اس خصوصی چھوٹ کے بعد پابندیوں کی شکار ایرانی فضائی کمپنیوں کو نجف شہر تک پروازیں چلانے کی اجازت مل گئی ہے۔
پابندی ہٹنے کے بعد پہلی پرواز ایران کی ‘کیسپین ائیرلائنز’ نے آپریٹ کی جو مقامی وقت کے مطابق شام 5 بج کر 15 منٹ پر نجف ائیرپورٹ پر اتری۔
واضح رہے کہ جمعے کے روز عراقی حکومت نے اعلان کیا تھا کہ اس کا امریکا کے ساتھ ایک معاہدہ طے پا گیا ہے جس کے تحت ‘ماہان ائیر’ کے علاوہ دیگر تمام ایرانی ائیرلائنز کو نجف کے لیے روزانہ 40 پروازیں آپریٹ کرنے کی اجازت ہوگی۔