پی ٹی آئی لانگ مارچ اور کے پی کی صورتحال پر وزیراعظم جلد صدر زرداری سے ملیں گے

شفقنا اردو: خیبرپختونخوا کی صورتحال اور پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے پیشِ نظر وزیراعظم شہبازشریف نے صدر زرداری سے جلد دوبارہ ملاقات کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے گورنر راج یا ایمرجنسی کےنفاذ سمیت مختلف آئینی آپشنز پر صدراور وزیراعظم کی مشاورت متوقع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں وفاقی حکومت اورپی ٹی آئی کے مذاکرات کی ناکامی کے اثرات پر مشاورت ہوگی، مذاکراتی عمل میں پیشرفت نہ ہونے کے باعث آئندہ کی سیاسی حکمت عملی پر غور کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق گورنر راج یا ایمرجنسی سے متعلق حتمی فیصلہ وزیراعظم،صدر، رفقا باہمی مشاورت سے کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر اور وزیراعظم کو خیبرپختونخوا میں امن وامان کی صورتحال پر بریفنگ دی جائےگی، وفاقی حکومت کی جانب سے صوبےمیں امن وامان برقرار رکھنے کیلئے ممکنہ اقدامات پربھی مشاورت ہوگی۔

Share This Article

تازه ترین