شفقنا اردو: سعودی عرب نے غیر متوقع طور پر نومبر میں ایشیا کے لیے خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کر دی ہے جس کے بعد ایشیا کے لیے خام تیل کی قیمتیں 6 سال کی کم ترین سطح پر آ گئی ہیں۔
اس کے برعکس شمال مغربی یورپ اور بحیرہ روم کے خطے کے لیے قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق سعوی تیل کمپنی آرامکو نے نومبر کے لیے ایشیا کو فراہم کیے جانے والے ‘عرب لائٹ’ خام تیل کی سرکاری قیمتِ فروخت عمان اور دبئی کی اوسط قیمتوں سے 5 ڈالر فی بیرل کم مقرر کی ہے جو کہ گزشتہ ماہ کے مقابلے میں 3 ڈالر کم ہے۔
اس کے علاوہ آرامکو نے ایشیا کو فروخت کیے جانے والے خام تیل کے دیگر گریڈز یعنی ‘عرب میڈیم’ اور ‘عرب ہیوی’ کی نومبر کی سرکاری قیمتوں میں بھی 5 ڈالر فی بیرل کی کمی کر دی ہے۔