مسعود پزشکیان نے امریکا سے مذاکرات کو بے معنی قرار دے دیا

شفقنا اردو:ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے آرمینیا کے وزیر خارجہ ارارات مرزویان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران امریکا پر قطعی اعتماد نہیں کر سکتا کیونکہ وہ مذاکرات کے دوران بھی حملے کرتا ہے۔

ایرانی خبر رساں ایجنسی فارس کی رپورٹ کے مطابق، سرکاری دورے پر تہران میں موجود آرمینیائی وزیر خارجہ سے ملاقات کے دوران صدر پزشکیان نے کہا کہ ’جب بھی ہم مذاکرات کی میز پر آتے ہیں، ہمیں فوری طور پر جنگ کا سامنا کرنا پڑتا ہے‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک دشمن کے ساتھ مذاکرات کرنا ’مکمل طور پر بے معنی ہے اور ہمارے عوام اس طرح کے طرزِ عمل کو ہرگز تسلیم نہیں کرتے‘۔

ایرانی صدر نے کہا کہ بات چیت کا حصہ بننے کے بعد امریکا نے ایران پر تین بار حملہ کیا ہے جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ ’وہ قطعی طور پر مذاکرات نہیں چاہتے، بلکہ ان کا اصل مقصد ایرانی حکومت کا تختہ الٹنا ہے‘۔

Share This Article

تازه ترین