امریکا نے ایرانی تیل کی تجارت محدود کرنے کیلئے مزید پابندیاں عائد کردیں

شفقنا اردو:امریکا نے ایرانی تیل اور پیٹروکیمیکل تجارت پر نئی پابندیاں عائد کر دیں۔

امریکی محکمہ خارجہ نے عرب امارات، ترکیہ، برطانوی اور بھارتی کمپنیز پر ایرانی تیل کی تجارت کا الزام لگاتے ہوئے فہرست جاری کردی۔

امریکا کی جانب سے 10 اداروں، 6 افراد اور 5 بحری جہازوں کو پابندیوں میں شامل کیا گیا۔ پابندیوں میں بھارت،عرب امارات، ترکیہ، ایران اور برطانیہ سے وابستہ فریق شامل ہیں۔

امریکی حکام کے مطابق پانچ بھارتی شہریوں کو ایرانی پیٹروکیمیکل تجارت میں کردار پر پابندیوں کا سامنا ہے۔

بھارتی کمپنی پر ایرانی مصنوعات درآمد کرنے کا الزام ہے جبکہ امارات میں قائم کمپنی پر ایرانی مصنوعات برآمد کرنے کا الزام ہے۔

اس کے علاوہ اماراتی شپنگ کمپنیوں پر ایرانی تیل اور پیٹرولیم مصنوعات منتقل کرنے کا الزام ہے۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ امریکا نے ایرانی تیل کی تجارت میں مدد دینے والےنیٹ ورکس کو نشانہ بنایا۔ امریکی پابندیوں کا مقصد ایران کی تیل آمدنی کے ذرائع محدود کرنا ہے۔

Share This Article

تازه ترین