سعودی عرب کے ریاض ایئرپورٹ اور خمیس مشیط ایئر بیس پر حملوں کا حوثیوں کا دعویٰ

شفقنا اردو: حوثی فوجی ترجمان یحییٰ سریع نے دعویٰ کیا ہے کہ گروپ نے سعودی دارالحکومت ریاض کے شاہ خالد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر بیلسٹک میزائل اور یمن کی سرحد کے قریب خمیس مشیط ائیر بیس پر ڈرون سے حملہ کیا۔

حوثی ترجمان  نے کہا کہ حوثی فورسز نے آج شام ریاض میں واقع شاہ خالد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کو بیلسٹک میزائل سے کامیابی سے نشانہ بنایا، ان کے بقول میزائل کا حملہ درست تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ خمیس مشیط ائیر بیس پر حملہ براہِ راست کیا گیا۔

سعودی عرب نے تاحال حوثیوں کے تازہ دعوے کی تصدیق نہیں کی، تاہم سعودی اتحاد کے ترجمان نے اس سے چند گھنٹے قبل اعلان کیا تھا کہ نامعلوم تعداد میں میزائلوں کو فضا میں ہی روک کر تباہ کر دیا گیا۔

Share This Article

تازه ترین