آستان قدس رضوی کے متولی کا ڈاکٹر عراقچی کو تعزیتی پیغام

شفقنا اردو: آستان قدس رضوی کے متولی نے ایران کے وزیر خارجہ کی بہن کے انتقال پر تعزیتی پیغام جاری کیا۔

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ آیت اللہ احمد مروی کا تعزیتی پیغام درج ذیل ہے:

باسمہ تعالیٰ

جناب ڈاکٹر سید عباس عراقچی

محترم وزیر خارجہ

آپ کی ہمیشیرہ کے انتقال پر آپ اور آپ کے معزز خاندان کو دلی تعزیت پیش کرتا ہوں۔

خداوند متعال سےاس مومنہ خاتون کے لئے حضرت امام علی بن موسیٰ الرضا علیہ آلاف التحیۃ والثناء کی نورانی اور ملکوتی بارگاہ میں رحمت و مغفرت کے لئے دعا گوہوں اور دعا ہے کہ پروردگار تمام سوگواروں کو اجر و ثواب اور صبر عطا فرمائے۔

احمد مروی

آستان قدس رضوی کا متولی

 اہم الفاظ: آستان قدس رضوی، حرم امام رضا(ع)، متولی، ڈاکٹر سید عباس عراقچی، وزیر خارجہ، ایران،تعزیتی پیغام

مترجم: عمران حیدر

Share This Article

تازه ترین