شفقنا اردو: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور حوثیوں کی کارروائیوں کے پیشِ نظر ترک صدر رجب طیب اردوان سے سعودی عرب کے مفادات کی حمایت اور اس معاملے میں مداخلت کی درخواست کر سکتے ہیں۔
ٹرمپ نے کہا کہ ’ہو سکتا ہے میں ترکیے کے صدر طیب اردوان سے مداخلت کرنے اور سعودی مفادات کی حمایت کے لیے کہوں۔ میرا خیال ہے کہ جو میں کہوں گا صدر اردوان وہ کریں گے‘۔
امریکی صدر نے یہ بھی تصدیق کی کہ انہوں نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ بھی بات چیت کی ہے۔
ایران کے ساتھ جاری کشیدگی کے حوالے سے صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا ’جلد ہی ایران کے بارے میں کوئی فیصلہ کرے گا‘۔