شفقنا اردو: قومی اسمبلی میں بلاول بھٹو نے خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کی حمایت کردی، بلاول نے اپوزیشن کو ایک بار پھر مذاکرات کی پیشکش کرتے ہوئے حکومت کو پہل کرنےکا مشورہ دیا۔
قومی اسمبلی سے خطاب میں بلاول بھٹو نے کہا اپوزیشن وزیراعظم کو نہ مانے لیکن کم از کم اس ایوان کی تو مانیں، بنیادی ایشوز پر اتفاق رائے کرنا پڑے گا، اپوزیشن دہشتگردی کےخاتمے کےلیے ذمہ دار کردار ادا کرے، حکومت سےبات کرےجس سے ایمرجنسی کی ضرورت نہ ہو، اگر اپوزیشن یہ سیاسی حالات پیدا کرتی ہےتو وزیراعظم سے کہیں گے کہ ایمرجنسی ختم کریں۔