پشاور: اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور ایک خاتون ٹیچر جاں بحق

شفقنا اردو: پشاور میں نجی اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور ایک خاتون ٹیچر جاں بحق اوردرجنوں زخمی ہوگئے

ریسکیو حکام کے مطابق نجی اسکول کی چھت گرنے کا واقعہ دیر کالونی میں پیش آیا جس میں متعدد بچے ملبے تلے دب کر زخمی ہوگئے۔

لیڈی ریڈنگ اسپتال کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اب تک 34 بچوں اور ایک خاتون کی ٹیچر کی لاشیں اسپتال لائی گئی ہیں، جبکہ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ 25 زخمی بچوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔

دوسری جانب سی سی پی او پشاور میاں سعید نے بتایا کہ واقعے میں زخمیوں کی تعداد 40 سے زیادہ ہے، اسکول میں ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسکول کی عمارت 3 منزلہ تھی، واقعے سے متعلق انکوائری کمیٹی قائم کردی ہے، انکوائری کمیٹی چھت گرنے کی وجوہات کا پتا لگائےگی۔

ریسکیو حکام کے مطابق اسکول کی عمارت کا ملبہ ہٹایا جا رہا ہے اور ملبے تلے دبے تمام افراد کو نکال لیا گیا ہے۔

گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے اسکول کی چھت گرنےکے واقعے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کرلی، انہوں حادثے میں زخمی ہونے والے بچوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کا حکم دیا ہے۔

Share This Article

تازه ترین