تعلیمی نظام میں بدعنوانی کے خلاف البانوی طلبہ کی احتجاجی تحریک میں تیزی

شفقنا اردو:یورپی ملک البانیہ میں تعلیمی نظام میں بدعنوانیوں کے خلاف طلبہ کا حکومت مخالف احتجاج زور پکڑ گیا۔

البانیہ میں طلبہ ان دنوں ناقص تعلیمی سہولیات، کرپشن اور بے روزگاری کے خلاف وزیراعظم سے استعفی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق البانیہ کے دارالحکومت تیرانا طلبہ کے احتجاج کی وجہ سے میدان جنگ بن گیا، پولیس اور مظاہرین میں جھڑپوں سے 51 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

مشتعل مظاہرین نے سڑکوں پر جلاؤ گھیراؤکیا، سرکاری عمارتوں، پولیس اسٹیشنز اور دکانوں میں داخل ہو کر توڑ پھوڑ کی۔وزارت تعلیم سمیت کئی عمارتوں کو آگ لگا دی۔

مظاہرے دوسرے شہروں میں بھی پھیل گئے جبکہ پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے 55 مظاہرین کو گرفتار کرلیا۔

البانیہ کے وزیر اعظم ایدی راما نے استعفیٰ دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ وہ مہنگی تعلیم جیسی جائز شکایات پر بات چیت کے لیے تیار ہیں۔انہوں نے اسے البانیہ کی یورپی یونین رکنیت کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش قرار دیا۔

Share This Article

تازه ترین